تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی احتجاجی تحریک چھوڑ کر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے
ملتان: تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی احتجاجی تحریک چھوڑ کر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئے۔ کہتے ہیں لانگ مارچ سے متعلق شام کو بات کروں گا۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہیں۔ پارٹی میں کسی سے اختلافات نہیں۔ جمہوریت کے لیے سات سال قید کاٹی۔ جمہوریت ان کے ایمان کا حصہ اور وہ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ نہ ہی وہ مسائل حل کرنے کیلئے جمہوریت کے سوا کوئی اور راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطہ کیا۔ آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں سے مشاورت کے بعد شام کو بتائیں گے۔
No comments:
Post a Comment